Buy website traffic cheap

سول اسپتال مٹھی

تھرغذائی قلت کا شکار، رواں سال 445بچے جاں بحق ہوئے

لاہور(ویب ڈیسک): صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و مختلف امراض کے سبب بچوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا، سال رواں میں ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں تاحال 445بچے جاں بحق ہو گئے۔ایک دکھیاری ماں کا دکھ، ایک مفلس و لاچار باپ کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو، ہسپتالوں میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ننھے ننھے بچے اور دیہات میں اپنی ماؤں کی گود میں بھوک سے بلکتی معصوم جانیں ہیں جو تھر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث موت کا شکار ہو رہی ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ماہ رواں کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں 20 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ سال رواں میں 445بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔اب ہسپتال انتظامیہ نے ان اموات کی روک تھام کا حل یہ ڈھونڈا کہ میڈیا کا داخلہ ہی بند کر دیا ۔