Buy website traffic cheap

وزیراعظم

تیونس کے وزیراعظم کو اپنی ہی جماعت نے عہدے سے ہٹا دیا

تیونس (ویب‌ڈیسک) تیونس کی حکمران جماعت نے اپنے ہی وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق تیونس کی حکمران جماعت ندا کی ڈسپلن کمیٹی نے پارٹی رکنیت منجمد کر کے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا ہے۔ وزیراعظم یوسف شاہد نے اگست 2016 میں منصب سنبھالا تھا جس کے بعد ان کے ملکی صدر بیجی القائد کے بیٹے حافظ قائد کے ساتھ کئی امور پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے اور وزیراعظم نے صدر کے بیٹے پر حکمراں جماعت کو تباہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ واضح رہے کہ تیونس کی طاقتور لیبر یونین (UGTT) نے وزیراعظم یوسف شاہد کی معطلی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ بیگم کلثوم نواز ملک کی مدبر سیاستدان تھیں جن کا خلا پر نہیں ہو سکے گا، مقررین
لاہور( پانا ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام بھی بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی تقریب، صدرلاہور و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف غزالی سلیم بٹ،میاں مرغوب احمد چوہدری شہباز اور عامرخان سمیت دیگر کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقید پیش کیا گیا۔تقریب ان کے انتخابی حلقہ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت ملک پرویز اور خواجہ عمران نذی نے کی ۔تقریب میں ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،میاں سلیم ،رمضان صدیق بھٹی،سمیت دیگر یو سی چیئر مین وائس چیئر مینوں و کارکنوںنے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز قوم اور ملک کی ایک مدبر سیاستدان تھیں جن کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، وہ شریف خاندان کو نہیں بلکہ پارٹی اور ملک کو ہی اداس کرکے چلی گئی ہیں ان کا خلا پورا ہونے میں وقت لگے۔انہوںنے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ہر دلعزیز، غیر متنازع اور طلسماتی شخصیت کی مالک تھیں،مخالفین نے ان کی بیماری پر بھی خوب سیاست کی،اب وہ دنیا میں نہیںرہیں انہیں یقین ہو گیا ہوگا،کلثوم نواز نے اپنے سیاسی کردار اور جدو جہد کی وجہ سے پرویز مشرف کی مضبوط حکمرانی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھاان کی وفات سے ہر جمہوریت پسند غمزدہ ہے،ہم شریف برادران اور پوری فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں آج بیگم کلثوم نواز کے کردار سے ہی جمہوریت زندہ ہے ۔تقریب کے آخر میں بیگم کلثوم نواز کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی میاں نواز شریف کی صحت اور ان کی جلد رہائی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔