Buy website traffic cheap

عید

جسٹس (ر) ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کا حلف اُٹھائینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد جسٹس (ر) ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے. حلف برداری کی تقریب 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی جس میں صدر ممنون حسین ناصر الملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ تقریب میں سابق وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی سمیت ججز اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔