Buy website traffic cheap

لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود

جعلی فون کالز، آئی ایس پی آر نے خبردار کردیا

روالپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ عوام پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جعلی کالز سے محطاط رہیں. تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ بعض افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کررہے ہیں جس میں عوام سے مردم شماری کی تصدیق کے نام پر تفصیلات میں شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے پوچھا جارہا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ یہ کالز افسران کے جعلی نام سے کی جارہی ہیں. لہذا ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئرنہ کی جائیں اور اس حوالے سے یو اے این 1135 اور 1125 پر کال کرکے اپنی شکایات درج کروائیں۔