Buy website traffic cheap

جوانی پھرنہیں آنی

جوانی پھرنہیں آنی 2 میں کام کرنا فخر کی بات ہے، ماورا حسین

جوانی پھرنہیں آنی 2 میں کام کرنا فخر کی بات ہے، ماورا حسین
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 مردوں کی فلم ہے لہذا اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کام کرنے سے متعلق تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں زیادہ مضبوط اور مرکزی کردار مردوں کے تھے تاہم ایسی فلم میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں کیونکہ اس طرح کی فلم میں کامیابی اور ناکامی کا بوجھ بھی مردوں پر ہی ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا ہیکہ فلم میں میرے لیے لکھا گیا کردار بہت مضبوط اور اچھا تھا اور اگر کسی کو ایسا لگتا ہے کہ یہ مردوں کے غلبے والی فلم ہے تو مجھے اس فلم میں کام کرنے پر فخر ہے کیونکہ اس فلم میں ان مرد اداکاروں نے کام کیا جو خواتین کے لیے شوبز انڈسٹری میں کھڑے رہے۔

ضرور پڑھیئے:

وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے ملاقات
لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جاویداقبال نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب نے عمران خان کو وزیراعظم کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔چیئرمین نیب جاویداقبال سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے نیب کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفافیت کافروغ،بدعنوان عناصرکابلاتفریق احتساب بھی ہماری ترجیح میں شامل ہے اور حکومت نیب کومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن مددفراہم کرے گی۔