Buy website traffic cheap

عیدی

جگہ جگہ مویشی منڈیاں، میونسپل کارپوریشن کے عیدی اکٹھی کرنے کے ریکارڈ قائم

گجرات (بےورورپورٹ) میونسپل کارپوریشن گجرات کی ریگولیشن برانچ کے وارے نیارے ہوگئے پہلے تو تجاوزات کرانے پھر گرانے اور اب جبکہ جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی فروخت سیل پوائنٹ سے عیدی اکٹھے کرنے کے تمام ترریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور اسکے برعکس میونسپل کارپوریشن کے عملہ مقرر ہ کردہ سیل پوائنٹ پر کوئی سہولیات فراہم نہ کی ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہیں اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں پر بکرمنڈیاں سجائی گئیں بیوپاریوں سے نذرانے وصول کیے جارہے ہیں مقررہ کردہ سیل پوائنٹ سے ہٹ کر بھی جگہ جگہ بکرمنڈیاں لگائی گئی ہیں جہاں سے ریگولیشن کا عملہ دیہاڑیاں لگارہا ہے پہلے ہی ریگولیشن انسپکٹر لوٹ مار کررہے ہیں یادرہے کہ اس سے قبل ہاﺅس میں ایک یوسی چیئرمین یوسف گل نے بتایا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کی ریگولیشن برانچ کا عملہ فی ریڑھی سے200روپے بھتہ وصول کرتا ہے اور خود تجاوزات کرارکھی ہیں جو کوئی کارپوریشن کے عملہ کو بھتہ نہیں دیتا اسکے خلاف کاروائی کی جاتی ہے اسکی ریڑھی سلیم سرور جوڑا شہریوں کو میونسپل کارپوریشن کی لوٹ مار سے بچائیں۔