Buy website traffic cheap

بیلسٹک میزائلوں

حوثیوں کا بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی فضا میں تباہ، 23 شہری زخمی

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل نجران کی فضا میں تباہ کردیا تاہم اس کارروائی کے دوران کم سے کم 23 سعودی شہری زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کوشاں عرب فوجی اتحادکے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے صعدہ شہرسے ایک بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے شہر نجران پر داغا گیا۔ سعودی عرب کے پیٹریاٹ میزائلوں نے خود کار کارروائی کرکے بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا تاہم اس کے شیل آبادی پر آ گرے جس کے نتیجے میں کم سے کم تئیس شہری زخمی ہوگئے۔ تمام شہریوں کو معمولی زخم آئے ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔قبل ازیں بدھ کی شام سعودی حکام نے نجران پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعوی کیا تھا۔خیال رہے کہ حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب پربیلسٹک میزائل حملے روز ک معمول بن چکے ہیں۔ یہ حملے اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔