Buy website traffic cheap

بھٹو

حکمت عملی تبدیل ہو گئی . پی پی پی نے بڑا فیصلہ کر لیا

حکمت عملی تبدیل ہو گئی . پی پی پی کا بڑا فیصلہ…………..پیر صدر الدین شاہ راشدی (یونس سائیں) کی سربراہی میں وفد نے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ جی ڈی اے کے وفد میں سردار عبدالرحیم اور نند کمار بھی شامل تھے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، فیصل سبزواری اور اسلم بھٹو نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ دونوں جماعتوں نے ملکی سیاسی صورتحال ، عام انتخابات اور سیاسی تعاون پر گفتگو کی۔

——————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

خانیوال،ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن اور انکو شناختی کارڈز کے اجرا کیلئے اجلاس کاانعقاد
خانیوال ….. ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ضلع خانیوال میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن اور انکو شناختی کارڈز کے اجراء کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر ملک محمد یونس ، صدر ڈسٹرکٹ بار محمد اجمل بھٹہ ، ڈائر یکٹرہیلتھ سروسز(ر)ڈاکٹر محمد رفیع ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرفضل الرحمان بلال ، اے ڈی نادرا محمد سرفراز ظفر ، سوشل ویلفیئر آفیسر تصور حسین ،خواجہ سراؤں کے نمائندگان میاں یاسین اور میاں مظہر نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اجلاس میں ہدایت کی کہ خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کیلئے مہم بھر پور طریقہ سے چلائی جائے ،رجسٹریشن اور شناختی کارڈز کے اجراء کا عمل تیز کیا جائے ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر ملک محمد یونس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں 6 خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جن میں سے 4کو شناختی کارڈز بھی جاری ہو چکے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرنے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں رجسٹریشن کے بعد آنیوالوں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈز فوری جاری کریں اور جس جس محکمہ کے ذمہ جو ذمہ داریاں ہیں وہ احسن طریقہ سے سر انجام دیں ۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے امید واروں کے خلاف مانیٹرنگ افسران کی کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں ضلع بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے 6 امید واروں کے پینا فلیکس اتروانے کے ساتھ انکو وارننگ دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر/ چیف مانیٹرنگ آفیسر اشفاق احمد چوہدری نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔