Buy website traffic cheap

محکموں

حکومت نے محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق 9 اور 10 محرم کو چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے. دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں نے 9 اور 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہےاوراس حوالے سے وفاق کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے.

یہ خبر بھی پڑھیں: 9اور 10محرم الحرام کوپاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کو ایل سی ڈی،ٹیلی ویژن یا پروجیکٹر پر دکھانے پر پابندی عائد
گوجرانوالہ(آئی آئی پی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعےب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لےے ضلعی انتظامےہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت اور حکومتی ہداےات کی روشنی مےں فےصلہ کےا ہے کہ 9اور 10محرم الحرام (ےوم عاشور)کے موقع پر کسی بھی عوامی مقام پر تفرےحی سرگرمی خصوصاً پاکستان اور انڈےا کی کرکٹ ٹےموں ( رواےتی حرےفوں )کے درمےان کھےلے جانے والے اےک روزہ کرکٹ مےچ کو بذرےعہ اےل سی ڈی،ٹےلی وےژن ےا پروجےکٹر وغےرہ پر دےکھانے پر پابندی لگانے کا فےصلہ کےا ہے۔پابندی کی خلاف ورزی کی صورت مےں قانون حرکت مےں آئے گا اور سخت کاروائی عمل مےں لائی جائے گی ، محرم الحرام کے تقدس کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ۔شہری اس سلسلہ مےں پولےس اور انتظامےہ سے مکمل تعاون کرےں تا کہ شہر اور ضلع کی امن و امان کی فضاءبرقرار رکھی جا سکے۔