Buy website traffic cheap

نوازشریف

حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی جاہ و جلال بھی ختم ، نواز شریف آج جب احتساب عدالت آئے تو ان کے ساتھ کتنی سیکیورٹی تھی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاق اور پنجاب میں حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی حکمرانوں کا جاہ وجلال اور طنطہ میں ختم ہوگیا ہے۔ پہلے جب سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی پر آتے تھے تو گاڑیوں کی ایک لمبی قطار، سیکیورٹی ، موبائل جیمرز اور وزراء کی پوری فوج ہوتی تھی۔ لیکن آج جب عدالت میں پیشی کے لیے آئے تو قافلہ صرف دوگاڑیاں پر مشتمل تھا۔ سیکیورٹی اور مراعات واپس لیے جانے نواز شریف نے اپنی ذاتی سیکیورٹی لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔