Buy website traffic cheap

شیخ رشید

خان صاحب کے ساتھ چلنے والے شیخ صاحب کی کشتی بھنور میں

خان صاحب کے ساتھ چلنے والے شیخ صاحب کی کشتی بھنور میں…………… شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے ناراض دو دھڑوں یک جان یک زبان ہو گئے اور دونوں دھڑوں نے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ بھی کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر چوہدری تنویر سے حنیف عباسی نے ملاقات کی. دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سابق لیگی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوئی جس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ شیخ رشید کے خلاف دونوں دھڑے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

——————————
یہ خبر پڑھیئے

سری لنکا سے مقابلے، جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو نظر انداز کردیا گیا
عمران طاہر اس وقت ون ڈے بولرز رینکنگ میں چھٹے نمبر ہیں، اس کے باوجود انھیں پروٹیز نے فروری سے کوئی میچ نہیں کھلایا
جوہانسبرگ ÷÷÷÷÷ جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر سلیکٹرز کے ورلڈ کپ پلان سے باہر ہوگئے جب کہ انھیں سری لنکا کے خلاف جولائی اگست میں شیڈول پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے منتخب ہی نہیں کیاگیا ہے۔عمران طاہر اس وقت ون ڈے بولرز رینکنگ میں چھٹے نمبر ہیں، اس کے باوجود انھیں پروٹیز نے فروری سے کوئی میچ نہیں کھلایا، اس دوران وہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف رہے اور اب کیریبیئن پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے، سلیکٹرز نے یہ اسکواڈ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا ہے جس میں عمران کی جگہ دو اسپنرز کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کو منتخب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اچانک ریٹائرمنٹ لینے والے ابراہم ڈی ویلیئرز کی مڈل آرڈر میں جگہ پر قبضے کیلیے ریزا ہینڈرک، ہینرچ کلاسین اور ایڈین مارکرم میں مقابلہ ہوگا۔ اسکواڈ کپتان فاف ڈو پلیسی، ہاشم آملا، جونیئر ڈالا، کوئنٹین ڈی کک، پال ڈومنی، ہینڈرکس، ہینرچ، کیشیو، ایڈین ، ڈیوڈ ملر، وائین مولڈر، لونگی نگیڈی، اینڈل فیلکوایو، ربادا اور تبریز پر مشتمل ہے۔ماسکو÷÷÷÷نائیجیریا کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں بطور متبادل پلیئر کھیلنے سے انکار پر کروشیا کے فارورڈ نیکولا کالینیک کو گھر بھیج دیا گیا۔ ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا جس کے باعث میگا ایونٹ میں ٹیم انتظامیہ کو 22 کھلاڑیوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ نیکولا کالینیک کے مطابق انہوں نے کمر میں انجری کے باعث میدان پر اترنے سے معذرت کی۔کوچ زلاٹکو ڈالچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اچانک کمر کی تکلیف کا بہانہ بنایا جبکہ ورلڈ کپ میں انہیں کھلاڑیوں کو فٹ اور کھیل کیلئے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔