Buy website traffic cheap

وزیراعظم عمران

خاورمانیکا اور ڈی پی او پاکپتن کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کے انوکھے فیصلے نے مزید شکوک شبہات کو جنم دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کو خاور مانیکا اور ڈی پی او رضوان گوندل کے درمیان تنازع کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کی بنیاد پر انہوں نے معاملے پر لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او نے خود کو ہیرو ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی پی او کو ہٹانے کے لیے دباو نہیں ڈالا اور آئی جی پولیس نے غلط بیانی پرڈی پی او کو خود عہدے سے ہٹایا۔ وزیراعظم نے رپورٹ ملنے کے بعد واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے اس سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کر لیا۔