Buy website traffic cheap

خواجہ آصف

خواجہ آصف اور پی ٹی آئی امیدوارفردوس عاشق اعوان کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوگیا، اپیلیں خارج

لاہور(ویب ڈیسک): ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیرخارجہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کے کاغذاتِ نامزدگی کی منطوری کیخلاف اپیل کی سماعت کی اور اس کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مستردکرکے خواجہ آصف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ این اے تہتر میں خواجہ آصف اور پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی امیدوار این اے بہتر فردوس عاشق اعوان کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل کو بھی خارج کرکے ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ ان پر اعتراض تھاکہ انہوں نے کاغذاتِ نامزدگی میں بچوں اور شادیوں کے حوالے سے خانہ پر نہیں کیا۔