Buy website traffic cheap


خواجہ سعد رفیق نے چودھری نثار کے معاملہ پر افسوس کا اظہار کیا

خواجہ سعد رفیق نے چودھری نثار کے معاملہ پر افسوس کا اظہار کیا
لاہور: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہا کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے مزید الجھ گیا،کاش ایسا نہ ہوتا۔خواجہ سعد رفیق نے چودھری نثار کے معاملہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے تھے ایسا ہو لیکن چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے مزیدالجھ گیا،کاش ایسا نہ ہو ہوتا پر اب ہو گیاہے۔واضح رہے کہ ن لیگ اور چودھری نثار کے درمیان دوریاں زیادہ ہو گئی ہیں ، ن لیگ کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہ جاری کیا گیا اس وجہ سے چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اورپارٹی ان کے مقابلے میں اپنا امیدوار بھی میدان میںلا رہی ہے۔

ضرور پڑھیے:

ٹھیکے دینے کا الزام، نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، جے جے وی ایل کو ایس ایس جی نے غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔نوٹس میں کہا گیا کہ 5 قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے گئے، ٹھیکوں کی منظوری میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔نوٹس میں بتایا گیاکہ مفتاح اسماعیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی اور ٹھیکے دینے کی منظوری اسی اجلاس میں دی گئی۔نیب کے نوٹس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب کراچی کے دفتر میں 20 جون کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔