Buy website traffic cheap

مسلم

خود کش حملہ، 5 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی

خود کش حملہ، 5 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی…..غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوگر کے علاقے پلِ عالم میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرادی۔ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں غیر ملکی جارح افواج کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے

—————————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

ہیلتھ پروفیشنلز کو اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ہوکر کام کرنا چاہئے،کمشنر ندیم ارشاد کیانی
ملتان….. کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی ڈویژن بھرکے ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان اور محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ پروفیشنلز کو اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ہوکر کام کرنا چاہئے۔ غیر سنجیدہ رویے سے نہ صرف مریضوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوام کے فلاح بارے سرکارکی کاوشیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس صاحبان دن میں اگر متعدد بار اپنے کمرے سے نکل کر ہسپتال کا دورہ کریں تو مریضوں کے متعدد مسائل فوری حل ہوجائیں۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ فلٹر کلینک بنا کر ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں رش کم کیاجاسکتا ہے۔ اس لئے تمام سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس حضرات ہیلتھ کلینک بارے لائحہ عمل تیار کر کے لائیں۔کمشنر نے روٹین کی بریفنگ لینے سے منع کرتے ہوئے صرف زمینی حقائق پر بات کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کی فلاح سے غرض ہے اور اس پر وہ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ محکمہ صحت ملتان نے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز سے ایڈہاک کی بنیاد پر تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے مطابق ایسے ڈاکٹرز جن کی PMDCسے رجسٹریشن ہوچکی ہے اور وہ محکمہ صحت ملتان میں ایڈہاک تقرری کے خواہش مند ہیں یا جنہوں نے پہلے درخواستیں جمع کرائی ہیں وہ 7جولائی2018کو صبح 9بجے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں واک اِن انٹرویو میں شریک ہوں تاکہ ان کی تعیناتی عمل میں لائی جاسکے۔