Buy website traffic cheap

ایکسپریس

خوشحال خان ایکسپریس کیساتھ افسوسناک حادثہ، 20 افراد زخمی

میانوالی (ویب‌ڈیسک) خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
حادثے میں ٹرین کا انجن اور 7 بوگیاں الٹ گئیں جس سے ٹریک بند ہوگیا اور پنڈی سیکشن پر ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی جب کہ دو روز قبل چلائی جانے والی میانوالی ریل کار بھی بند ہوگئی۔ ریسکیو انچارج کا کہنا ہے کہ ٹرین کو حادثہ صبح 5 بجے پیش آیا اور جس جگہ پر ٹرین الٹی ہے وہاں صرف ریلوے ٹریک کے ذریعے ہی پہنچا جاسکتا ہے۔