Buy website traffic cheap

امیدوار

خیبرپختونخواہ میں‌انضمام کے بعد قبائلیوں کو ان کے حقوق ملنا شروع ہوگئے، اہم ترین مطالبہ پوراکردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): فاٹاانضمام کے بعدخیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور بڑااقدام اٹھا لیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدے ختم کر دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ کے پی کے کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں اب پولیٹیکل ایجنٹ کا عہدہ ڈپٹی کمشنرکے عہد ے میں تبدیل ہو گیا ہے ،محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہوگا جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کی جگہ اسسٹنٹ کمشنرہوگا۔