Buy website traffic cheap

الاسکا

خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

لاہور(ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخواکے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین جبکہ زمین میں گہرائی ایک سو پچیانوے کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔