Buy website traffic cheap

ایشیا کپ

دبنئی سٹیڈیم ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار، انتظامیہ نے شائقین کو بھی بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک): ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے دبئی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15ستمبر کو یواے ای میں آغاز ہوگا،ایونٹ کے میچز دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔دبئی اسپورٹس سٹی کے منیجر سلمان حنیف کا کہنا ہے کہ اہم مقابلوں کی میزبانی یواے ای کیلیے ایک قابل فخر موقع ہوگا، کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر بھاری سرمایہ خرچ کیا گیا ہے،ایونٹ کیلیے خصوصی طور پر 2نئی پچز بنانے کے ساتھ اتنی ہی نئی ری پلے اسکرینز اور ڈیجیٹل اسکور بورڈ بھی نصب کردیے گئے۔ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلیے بھی کام کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک کے رش سے بچنے کیلیے اسٹیڈیم کے اطراف میں پارکنگ کا نظام بہتر بنا دیا گیا ہے، میڈیاکے ساتھ اس بار تماشائیوں کیلیے فری شٹل بھی دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کیلیے آئی سی سی اکیڈمی میں موجود سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔جنرل منیجر ول کچن نے کہاکہ ایشیا کپ میں شریک6ٹیموں کو یہاں ٹریننگ کرنا ہے،اسی لحاظ سے انتظامات بھی زیادہ ہونا چاہیں،وینیو کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ پریکٹس اور اسٹیڈیم میں بنائی گئی پچز ایک جیسی ہیں، یکساں کنڈیشنز کی وجہ سے کرکٹرز کو ماحول سے مطابقت حاصل کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔انھوں نے کہا کہ زیادہ ٹیموں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مہمان بیٹسمینوں کو نیٹ پریکٹس کرانے کیلیے بولرز کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی،اسٹیڈیم میں بال بوائے اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز ہوں گے۔