Buy website traffic cheap

وزیراعظم پاکستان عمران خان

درخت نہ لگائے تو پاکستان کا کیا حال ہوگا؟ عمران خان نے قوم کے حق میں‌ بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم میں کہا ہے کہ اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا. تفصیلات کے مطابق ہری پور میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی اور موت کی جنگ ہے، شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی جب کہ درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ملک کو بچانے کے لیے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اور ہم نے 5 سال میں پورے پاکستان کو ہرا کر دینا ہے۔