Buy website traffic cheap

یوسین بولٹ

دنیاکے تیزترین انسان یوسین بولٹ کی فٹبال کی دنیا میں بھی انٹری ہوگئی، کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): جمیکا کے سابق سپرنٹر یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبال کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کردیا،وہ گزشتہ روز 95نمبر کی شرٹ پہنے آسٹریلوی فٹبال کلب سنٹرل کوسٹ میرینز کی نمائندگی کیلئے میدان میں اترے۔نارتھ آف سڈنی کیخلاف پری سیزن فرینڈلی میچ کیلئے میرینز انتظامیہ نے 19منٹ کیلئے یوسین بولٹ کوگراؤنڈ میں بھیجا،ان کی گراؤنڈ میں آمدپر سٹیڈیم میں موجود 10ہزار سے زائد شائقین نے شاندار استقبال کیا۔یوسین بولٹ کاکہناہے کہ وہ پہلی بار میدان میں اترتے ہوئے جھجھک کا شکار تھے۔