Buy website traffic cheap

کفایت شعاری مہم

دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری، پی آئی اے تیسرے نمبر پر مگر کیسے، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے دنیا کی 72 فضائی کمپنیوں میں خراب کارکردگی کے باعث آخری سے تیسرے نمبر پر ہے یعنی 70ویں نمبر پرہے جبکہ بہترین ایئرلائنز میں قطر ایئرلائن پہلے نمبر پر رہی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ چھوٹے بیڑے کے ساتھ کارکردگی برقرار رکھنا مشکل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور کمپنی ایئرہیلپ جوکہ تاخیر اور پروازوں کی منسوخی کے مسافروں کو مالی فوائد دینے میں مدد کرتی ہے اس نے اپنی پانچویں سالانہ رپورٹ رواں برس کے چھ ماہ کی ایئرلائنوں کی کارکردگی کی رپورٹ مرتب کی ہے۔ جس کے مطابق دنیا کی خراب ترین کارکردگی والی 10ایئرلائنوں میں 72ویں نمبر پر واؤ ایئر، اس کے بعد رائل جورڈینین ایئرلائن 70ویں نمبر پر پی آئی اے، اس کے بعد ایزی جیٹ، ایئر ماریشس، ریان ایئر، کورین ایئر، لائبیریا ایئرلائن، ایرولینا ارجنٹینا اور 63ویں نمبر پر جیٹ ایئرویز ہے۔ مذکورہ 10ایئرلائنوں کی آن ٹائم پرفارمنس اور دیگر معاملات کا تناسب بالترتیب 79فیصد، 83فیصد، 61فیصد، 79فیصد، 69فیصد، 86فیصد، 64فیصد، 84فیصد، 85فیصد اور 63فیصد رہا۔دنیا کی 10بہترین ایئرلائنوں میں پہلے نمبر پر قطر ایئرویز، پھر لفتھنسا، اتحاد ایئرویز، سنگاپور ایئرلائن، ساؤتھ افریقن ایئرلائن، آسٹرین ایئرلائنز، قنطاس، ایئرمالٹا اور ورجن اٹلانٹک شامل ہیں.