Buy website traffic cheap

شہبازشریف

دوبارہ موقع ملا تو کیا کرینگے؟ شہباز شریف نے نئے وعدے کرنا شروع کردئیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لےگ(ن) کے صدر ووزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دےا تو پاکستان کے ہر شہر کو سنوارےںاورچمکائےں گے اورنئے مےگا پراجےکٹس لائےںگے۔سابق اراکان اسمبلی،بلدےاتی نمائندوں اورمسلم لےگ(ن) کے عہدےداروں اورکارکنوں سے ملاقات مےں وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے پانچ سال دوراقتدار مےں پاکستان کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کےا ۔مسلم لےگ(ن) کے دور حکومت مےں لگائے گئے انرجی پراجےکٹ کی بدولت لوڈ شےڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ۔سخت گرمی کے باوجود بجلی موجود ہے۔انہوںنے کہا کہ تعلےم اورصحت کے شعبوں مےں اربوں روپے کے مےگاپراجےکٹس سے انقلابی تبدےلےاں آئےں۔پنجاب مےں ہےلتھ کا کلچر تبدےل ہوگےاہے۔ ہسپتالوں مےں نجی انتظام کے ساتھ سی ٹی سکےن اورمےڈےکل ٹےسٹ مفت کےے جارہے ہےں ۔پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں کی اسر نو تعمےر و مرمت کی گئی ہے ، نئے بلاک بنائےںگئے ہےں،سرکاری ہسپتالوں مےں اعلی معےار کی بہترےن ادوےات فراہم کی جارہی ہےں۔انہوںنے کہا کہ ہماری سےاست کا محورعوام کی خدمت ہےں،ہم نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدار مےں عوام کی ترقی اورخوشحالی کےلئے شب و روز محنت کی ۔ےہی وجہ ہے کہ صوبہ پنجاب کو پورے ملک مےں تعلےم اورصحت سمےت تمام شعبوں مےں دےگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے ۔وزےراعلیٰ سے سابق وزراء،سابق اراکان پارلےمنٹ ،شےخ وقاص اکرم،بابر خان سےال،نواب خرم خان سےال،بلدےاتی نمائندوں اورمسلم لےگ(ن) کے عہدےداروں نے ملاقات کی اوروزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی قےادت پر غےر مشروط اعتماد کا اظہار کےا اوران کی حماےت جاری رکھنے کا اعلان کےا ۔یونیورسٹی آف جھنگ میں کلاسز اسی سال ستمبر میں شروع ہوں گی۔ گورنمنٹ غزالی ڈگری کالج جھنگ میں عارضی کیمپس قائم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت گزشتہ روز جائزہ اجلاس میںبتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یونیورسٹی آف جھنگ میں کمپیوٹر سائنس، ریاضی، اسلامک سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، انگلش، سوشیالوجی اور فزکس کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ یونیورسٹی کیلئے فکیلٹی، اکیڈمک سکول اور عارضی بنیادوں پر رجسٹرا ر کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی ون اور پی سی ٹو کے قانونی تقاضے پورے کئے جاچکے ہیں۔ جھنگ شہر سے صرف 2، 3 کلومیٹر کے فاصلے پر 2286 کنال اراضی یونیورسٹی کو منتقل کی گئی ہے اور یونیورسٹی کو قبضہ بھی دے دیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے مشتہر کیا جا چکا ہے۔ جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا نے بتایا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے فنانشل رولز اور دیگر اختیاراتی قوانین کا مسودہ منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پہلے سیشن کے داخلوں کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی جا چکی ہے۔ کنسٹرکشن کمیٹی، پروکیورمنٹ پرچیز کمیٹی، فکیلٹی اور سٹاف کی تعیناتی، وزٹنگ فکیلٹی، نان ٹیچنگ سٹاف سمیت 7 مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جو قانون کے مطابق اپنے افعال کار سرانجام دے رہی ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے سیشن کیلئے فیس سٹرکچر بھی منظور کیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے فرنیچر اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جائزہ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کی جلد از جلد تعمیر کیلئے فنڈز کی ٹرانسفر اور ٹینڈرنگ پراسیس مکمل ہو چکا ہے۔ کنٹریکٹر کو ورک آرڈر بھی ایشو کیا جا چکا ہے۔ جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے سیشن کی تیاریاں تکمیل کو پہنچ رہی ہیں اور داخلوں کیلئے پہلا پراسیس بھی مکمل ہو چکا ہے اور اساتذہ کی تعیناتی کیلئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اگلے الیکشن کے بعد یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیر پہلے ڈیڑھ دو سال میں مکمل کر لی جائے گی اور جھنگ کے لوگوں سے کئے ہوئے وعدے کی تکمیل کیلئے میں اس عمل کی خود نگرانی کروں گا۔ اجلاس میں کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان ، شیخ وقاص اکرم، دیگر عمائدین اور ڈی سی جھنگ مدثر ریاض ملک نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔