Buy website traffic cheap

ہیڈنگلے ٹیسٹ

دورہ انگلینڈ: دوسرے ٹیسٹ میں زخمی بابر اعظم کی جگہ کس جارح مزاج بلے باز کو سکواڈ میں شامل کیا جارہاےہے، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): فاتح لارڈز پاکستانی اسکواڈ منگل کو مشن ہیڈنگلے پر روانہ ہوگا اور لندن سے نئی منزل پر پہنچنے کے بعد نئے امتحان کی تیاری شروع ہوگی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے، لیڈز میں جمعے یکم جون کو شروع ہوگا، لارڈز ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو حیران و پریشان کرتے ہوئے فتح سمیٹنے والے مہمان پلیئرز منگل کو لندن سے ہیڈنگلے پہنچ جائیں گے،یہاں پر اگلے دو روز لہو گرمانے کے بعد جمعے کو سرفراز الیون کلین سوئپ کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔کلائی کی انجری کا شکار ہونے والے بیٹسمین بابراعظم منگل کو وطن واپسی کیلیے اڑان بھریں گے، بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے فریکچر کے بعد انھیں میدان میں واپسی کیلیے 2 ماہ انتظار کرنا پڑ سکتاہے،انھیں واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم قومی ٹیم منیجمنٹ نے بابر اعظم کا متبادل طلب نہیں کیا، ریزروز میں فخرزمان، عثمان صلاح الدین اور سعد علی ان کی جگہ لینے کیلیے موجود ہیں،ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ان فخرزمان کواوپنر بھیج کر اظہر علی کو تیسرے نمبر پر کھلانے کا آپشن بھی ہے۔عثمان صلاح الدین یا سعد علی کو شامل کیا گیاتو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی نہیں سوچنا پڑے گی، بہرحال ان فیصلوں کیلیے ٹور سلیکشن کمیٹی کے پاس 3دن کا وقت باقی ہے