Buy website traffic cheap


دھرنا دھرنا کردے میں آپے دھرنا ہوئی ……..

دھرنا دھرنا کردے میں آپے دھرنا ہوئی،دوسرے کے خلاف دھرنا کرنے والی تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے فیصلوں‌کے خلاف بھی دھرنا کر ڈالا …….. یقینا پاکستان تحریک انصاف انتخابی ٹکٹوں کے معاملے پر مشکلات میں‌ پھنس ہوچکی ہے اور عمران خان کے منانے کے باوجود بڑی تعداد میں کارکنوں کا بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے ۔عمران خان تین بار اپنے گھر سے باہر آئے اور کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کے لیے منانے کی کوشش کی تاہم کارکنوں کچھ بھی سننے کو تیار نہیں اور اپنی ضد پر قائم ہیں‌۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے مسلسل احتجاج کے باعث بنی گالہ میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی اور عمران خان کی رہائشگاہ پر نجی سیکیورٹی گارڈز بھی منگوا لیے گئے ہیں

—————————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

کراچی میں نماز عید کے بڑے چھوٹے اجتماعات ہزاروں اجتماعات
کراچی÷÷÷÷ کراچی میں نماز عید کے بڑے چھوٹے اجتماعات ہزاروں اجتماعات ہوئے ،صدر مملکت ممنون حسین نے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کی مسجد میں نماز عیدادا کی ، گورنر سندھ محمد زبیر میئر کراچی وسیم اختر، فاروق ستار، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، کمشنر کراچی سمیت معززین اور عمائدین شہر کیبڑی تعداد نے پولو گراونڈ میں نماز ادا کی ،ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ،۔ گورنر سندھ نے عید کی مبارکباد پیش کی۔۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار بولے بہادرآباد میں آج سب ساتھ عید منائیں گے۔۔ میءِر کراچی کہنے لگے جتنے وسائل ہیں اسے سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ایس پی نے کراچی کی مقامی مسجد میں نماز عید ادا کی۔ وہ نماز کے بعد شہریوں سے عید بھی ملے۔پولو گراؤنڈ میں عیدالفطر کی نماز میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، مرزا اختیار بیگ، چیف سیکریٹری اور وزرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ پولو گراء4 ونڈ کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔لو گراونڈ کراچی میں نماز عید ادا کردی گئی گورنر سندھ محمد زبیر میئر و کمشنر کراچی. ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں سمیت معززین اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی. ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار نے کراچی میں نماز عید کے بعد گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا۔ ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے۔ انکا مزید کیا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے اسی لئے ہمیں اب مل کر کام کرنا ہے۔ ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا۔ سیاست میں جوڑ توڑ رہتے ہیں، الیکشن کیلئے ہم ایک نہیں ہوئے ہمارے جووجہد جاری رہے گی،مئیر کراچی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام جاری ہے، بہت جلد کراچی کو تحفہ دینگے، کرپشن کا تو الزام لگتا رہتا ہے ہم پر ، انہوں نے کہا الیکشن کیمپن شروع ہوگی پہلے جلسہ میں گورنر کو بھی دعوت دینگے۔میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے ترقیاتی کام جاری ہے، ہم پر کرپشن کا تو الزام لگتا رہتا ہے، الیکشن کیمپن شروع ہوگی پہلے جلسہ میں گورنر کو بھی دعوت دینگے۔