Buy website traffic cheap

حکومت

رواں سال حج کے دوران کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟ خبر جان کر حیران رہ جائینگے

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کے دوران 42 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے. تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والوں میں 30 مرد جبکہ 12 خواتین شامل ہیں. جاں بحق ہونے والے پاکستانی حجاج کرام میں 25 مکہ میں، 7 مدینہ میں، 5 منیٰ میں جب کہ 4 حاجیوں کا انتقال عرفات میں ہوا۔ جاں بحق پاکستانی افراد کو جنت البقیع ، شاریہ اور عرفات کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ واضح‌ رہے کہ زیادہ تر افراد کی طبعی جبکہ کچھ حادثات میں چل بسے ہیں.
پاکستانی وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس شہدائ کی تعداد 108 تھی جو اس سال کم ہو کر 42 رہ گئی ہے. ہماری کوشش رہی ہے کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں.