Buy website traffic cheap

پاکستان کرکٹ بورڈ

روزگارفراہم کرنے کے دعویدارملازمتیں چھیننے پر تل گئے، پاکستان کے اہم ادارے سے ملازمین نکالنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے قبل بورڈ ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، اضافی ملازمین کی چھٹی کردی جائے گی۔ سی بی ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، فہرست میں واضح کیا جا رہا ہے کہ کون کس کا سفارشی ہے۔واضح رہے کہ چند ملازمین خود ہی جانے کا فیصلہ کرچکے تاہم اب بھی کئی بورڈ میں موجود ہے۔ گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں نئے متوقع افسران کے کمروں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے پریس کانفرنس روم میں بھی رنگ و روغن مکمل کر لیا گیا۔