Buy website traffic cheap

ریحام خان

ریحام خان اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کتنے لاکھ ڈالر دیے گئے اور کہاں کہاں ملاقاتیں ہوتی رہیں، تمام تفصیلات منظرِ عام پر

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی ذاتی زندگی پر مبنی کتاب مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار ہے۔ مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب کے مسودے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ کتاب کا دس فیصد حصہ ریحام کی اپنی زندگی اور نوے فیصد عمران خان اور ان سے وابستہ لوگوں کی زندگیوں سے ہے۔ کتاب میں عمران خان کے بیٹے سلمان خان کے بارے میں کافی متنازعہ باتیں لکھی گئیں ہیں۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ریحام خان اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کے درمیاں ہونیوالے ای میلز بھی سامنے آگئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ احسن اقبال پارٹی قیادت کے ایما پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ سے ملتے رہے ۔ یہ بھی دعوٰی کیا جارہا ہے کہ ریحام خان مریم نوازسے بھی ملاقاتیں کرچکی ہیں اور ان کو عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر دیے گئے ہیں۔