Buy website traffic cheap

ریحام خان

ریحام خان جادو کے ذریعے مجھے مارنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک کارکن نے سنگین الزام لگادیا

لاہور(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا صارفین خاص طور ٹویٹر استعمال کرنیوالے صارف پاکستان تحریکِ انصاف کے انتہائی متحرک کارکن فرحان ورک کے نام سے بخوبی واقف ہونگے۔ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور مبینہ طورپر مشہورومعروف شخصیا ت کے فیک اکاؤنٹ بناکر عمران خان کے حق میں ٹویٹس کے حوالے سے کافی متنازعہ ہیں۔ اب انہوں نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر الزام عائد کیا ہے کہ میں نے ان کے خلاف ٹرینڈ چلایا تو انہوں نے میرے اوپر جادو کروانا شروع کردیا ہے میں صبح سو کر اٹھا ہوں تو کپڑوں پر خون کے چھینٹے اور کمر پر زخموں کے نشان تھے اور ساری رات مجھے ڈراؤنے خواب آتے رہے۔