Buy website traffic cheap

ریحام خان

ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے بیٹے کو کیا وصیت کررکھی ہے اور حسین حقانی کا اس سے کیا تعلق ہے، سنسنی خیز انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک): عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی ملاقات کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ،لوگوں کی بڑی تعداد ان تصاویر پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے۔خبریں ہیں کہ ریحام خان کی کتاب کی باقاعدہ تقریب رونمائی اگلے ہفتے لندن میں متوقع ہے اور اسی سلسلے میں وہ آج کل لندن میں مقیم ہیں ،لیکن کتاب کی تقریب رونمائی سے قبل ہی ان کی حسین حقانی سے ملاقات کی تصاویر سے مختلف حلقوں میں چہ مہ گوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018سے قبل سیاسی منظر نامے پر دو ایسی کتابوں کا تذکرہ جاری ہے جن کا بلواسطہ یا بلا واسطہ موجودہ سیاسی صورتحال سے ہے ،جس میں ایک ریحام خان کی کتاب ہے جس کی جلد آمد متوقع ہے جبکہ دوسری کتاب جو منظر عام پر آچکی ہے جو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کی کتاب ہے جس پربحث ومباحثہ جاری ہے ۔اس کتا ب کی اشاعت سے قبل حسین حقانی سے ریحام خان کی ملاقات کی تصایر پر بھی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کتاب کا پہلے سے ہی شدت سے انتظار ہے ،حسین حقانی کے ساتھ تصاویر سامنے آنے کے بعد اس کتاب کے آنے کی شدت اور بڑھ گئی ہے۔ریحام خان کی کتاب پاکستانی قارئین کی سہولت کیلئے اردو میں بھی شائع کی جائے گی، مبصرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب شائع ہونے کے بعد عمران خان کو سیاسی طور پر شدید دھچکا لگنے کا امکان ہے اور اسی مناسبت سیاس کتاب کی رونمائی کیلئے یہ وقت چنا گیا ہے۔ریحام خان کی اس کتاب کے حوالے سے ماضی میں حنیف عباسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ریحام خان کی کتاب میں ایسے انکشافات ہونگے جس سے عمران خان کی بچت نہیں ہوگی ،انہیں اس کتاب سے ڈرنا چاہیے ،اگر یہ کتاب آ گئی تو مجھے یقین ہے کہ عمران پاکستان میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔دوسری جانب اس کتاب کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کہ ریحام خان اپنی کتاب کے حوالے سے بیٹے کو اہم وصیت کر چکی ہیں بیٹا اگر میں دنیا میں نہ رہوں تو میری سرگزشت کتاب کی شکل میں قوم کے سامنے ضرور لانا ۔ریحام خان نے یہ وصیت اس وقت کی تھی جب انہوں نے دھمکیوں کے بعد پاکستان چھوڑدیا تھا ،اس دوران انہوں نے بتایا تھاکہ انہوں نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں بہت سے لوگوں کا پول کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے برے واقعات دونوں ہی انسان کو سبق سکھاتے ہیں۔ مجھے زبان کھولنے پر دھمکیاں ملتی ہیں، وقت آ گیا ہے کہ میں قوم کو سچ سے آگاہ کروں۔ان کا کہنا تھا کہ کتاب لکھ چکی ہوں صرف مناسب وقت کا انتظار ہے۔ دوسری جانب ریحام خان کی تہلکہ خیز کتاب کے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ عباسی نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریحام خان کی زیر طباعت کتاب کا متن پڑھا ہے، جس میں ریحام نے عمران خان کو دنیا کا سب سے برا انسان اور شہباز شریف کو بہترین شخص قرار دیا۔ریحام خان نے اپنی کتاب الیکشن سے کچھ دن قبل منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، کتاب کی لندن میں تقریب رونمائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا، کتاب میں ریحام خان کئی انکشافات کریں گی۔حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ کتاب کا مسودہ ہاتھ لگنا ٹریڈ سیکرٹ ہے، کتاب کے پیچھے کوئی بڑا ایجنڈا ہے، کتاب کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ریحام خان کی حسین حقانی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔