Buy website traffic cheap

ریحام خان

ریحام خان نے عمران خان کی نیندیں‌اُڑا دیں‌، تہلکہ خیز انکشاف

ریحام خان نے عمران خان کی نیندیں‌اُڑا دیں‌….ریحام خان نے کہا ہے کہ کتاب انتخابات سے پہلے شائع ہو، کتاب پر ‘رائیونڈ کنکشن’ کا الزام لگایا ہے تو ثبوت بھی لائیں۔ ریحام خان نے کہا کہ پارٹی ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر توجہ نہیں دینی چاہیے، کسی کو حق نہیں کہ مجھے وارننگ دے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی، یہ خود باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر کتاب نہیں لکھ رہی، میرے پاس ای میلز بھی ہیں اور شواہد بھی موجود ہیں

یہ خبر بھی پڑھیئے

نئے کرنسی نوٹ4:روز میں 23لاکھ لوگوں نے بکنگ کرئی
بکنگ کرانے کی مجموعی حد 27لاکھ صارفین، ہدف پورا ہونے پرسروس بند ہوگی
کراچی÷÷÷اسٹیٹ بینک کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر نئے نوٹ جاری کرنے کے متعلق شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے ،اسٹیٹ بینک عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے شروع کی گئی 8877 ایس ایم ایس سروس میں عوام کی دلچسپی کو سراہتا ہے ، یہ سروس 31 مئی کو شروع کی گئی تھی اور محض 4 دنوں کی مختصر مدت میں تقریباً23لاکھ لوگوں نے 132 شہروں کی 1535 برانچز پر کیے گئے انتظامات کے تحت بکنگ کرائی ہے جبکہ گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر 120 شہروں کی 1018 نامزد برانچوں میں یہ سہولت فراہم کی گئی تھی، بکنگ کرانے کی مجموعی حد 27لاکھ صارفین ہیں جس میں رواں سال 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس صارفین کی حد 1.8ملین مقرر کی گئی تھی، اس نظام کی مجموعی گنجائش برانچوں کی جانب سے صارفین کی یومیہ تعداد کو یہ سہولت بہم پہنچانے اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے پاس جمع شدہ دستیاب نئے کرنسی نوٹوں کے باعث محدود ہو جاتی ہے کیونکہ یہ عمل نوٹوں کی چھپائی کی گنجائش سے منسلک ہوتا ہے ،فی الوقت 85 فیصد سے زیادہ بکنگ عوام کو جاری کی جا چکی ہیں چونکہ یہ بکنگ سروس24گھنٹے دستیاب ہوتی ہے ، اس لیے توقع ہے کہ یہ نظام آئندہ چند روز میں اپنی مکمل حد تک پہنچ جائیگا، لہٰذا 2.7 ملین کا ہدف حاصل ہوتے ہی یہ بکنگ بند ہو جائے گی، اس بکنگ کو بتدریج ان شہروں میں بند کیا جائے گا جہاں برانچیں اپنی گنجائش کو استعمال کر چکی ہیں، تاہم پہلے سے جاری کردہ بکنگ کوڈز پر نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا سروس کے آخری دن 14 جون 2018تک جاری رہے گا جو کوڈ کی validity سے مشروط ہو گا۔