Buy website traffic cheap

ریحام خان

ریحام خان کی کتا ب اشاعت سے پہلے مقدمات اور تنازعات کا شکار، عدالت سے بڑافیصلہ آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی اپنی ذاتی زندگی پر لکھی جانیوالی کتا ب اشاعت سے پہلے ہی مقدمات اور تنازعات کا شکارہوچکی ہے کتا ب کو لیکر سوشل اور مین سٹریم میڈیا سے زور وشورسے تبصرے جاری ہیں۔ ملتان کی ایک عدالت نے درخواست گزار غلام مصطفی چوہان ایڈوکیٹ کی استدعا پر ریحام خان کی کتاب کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کردیا ۔ درخواست گزارکے مطابق کتا ب میں عمران خان کی کردارکشی کی گئی ہے اور یہ الیکشن پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ جس پر عدالت نے حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے پیمرا ، ریحام خان اور حسین حقانی کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔