Buy website traffic cheap

شیخ رشید

ریلوے میں بڑی تبدیلی، کنٹریکٹ افسران فارغ کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق شیخ‌ رشید کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کے دور میں‌ بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین بھارتی تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں اگلے ہفتے تک وہ خود چلے جائیں جبکہ باقی 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین بارے بھی درمیانی راستہ نکالیں گے.ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب میں ریلوے کے 8 کیسز موجود ہیں جبکہ 4 کیسز مزید بھجوائے جائینگے.
سابق دورِمیں خریدے گئے چینی انجنوں کی مرمت کا کام ایک دوسری چینی کمپنی کودیاگیا،یہ ٹھیکہ دینے میں موجودہ اورسابق چیئرپرسن ملوث ہیں، 30 مختلف ریلوے ٹریکس کی مرمت کاکنٹریکٹ 30 ارب روپے میں ایک ہی کنٹریکٹروارث انٹر نیشنل کودیاگیا،اس کے علاوہ ریلوے میں بعض منظورنظرافرادکو بھاری معاوضوں اور مراعات سے نوازا گیا.