Buy website traffic cheap

شیخ رشید

ریلوے کی زمینیں بیچنے کا منصوبہ، شیخ‌ رشید نے پورا منصوبہ بتادیا

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے زمینیں بیچنے کا اعلان کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی اراضی کو بیچنے کیلئے وزیراعظم سے صدارتی آرڈیننس جاری کئے جانے کی درخواست کی جائےگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی اراضی واگزارکروانے کے دوران کسی کچی آبادی کو نہیں گرایا جائےگا.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں 23 ہزارافراد بھرتی کرنے کے لئے وزیراعظم کوخط لکھا ہے تاہم 10 ہزار افراد فوری بھرتی کے جائیں گے.

یہ خبر بھی پڑھیں؛ میدانی علاقوںمیں فصل خزاں کیلئے آلو کی کاشت وسط ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(یواین پی)ماہرین زراعت نے میدانی علاقوںمیں فصل خزاں کیلئے آلو کی سفید اقسام ڈایامنٹ ، سانتے، بادشاہ، سلیمی ، میلوڈی ، چپس کیلئے استعمال ہونے والے آلو کی اقسام ہرمس ، سٹرنا، لیٹونا، سرخ اقسام ایسٹر یکس، کروڈا، برنا،سمپلی ریڈوغیرہ کی کاشت وسط ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس کی وقت مقررہ پر برداشت ممکن ہوسکے ۔انہوںنے بتایاکہ آلو پاکستان کی ایک اہم فصل ہے کیونکہ اس سے فی ایکڑ آمدنی اورغذائیت دوسری فصلوںسے زیادہ ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آلو میں نشاستہ ، وٹامن ، معدنی نمکیات، لحمیات پائے جاتے ہیں اس لئے یہ ایک مکمل غذا بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اورگندم پردباﺅ میں کمی لانے کیلئے آلوکی کاشت ازحد ضروری ہے جسے ساحل سمندر سے لیکرپہاڑو ں کی بلند چوٹیوں تک کاشت کیا جا سکتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ پنجاب میںآلو کی 3فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میںمیدانی علاقوں میں اس کی 2فصلیں موسم بہاروموسم خزاں اورپہاڑی علاقوں میں ایک فصل موسم گرما میں کاشت ہوتی ہے۔