Buy website traffic cheap

زعیم قادری

زعیم قادری کی لیگی قیادت سے بغاوت کی وجہ کے حوالے سے بڑا دعوٰی سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): نجی چینل نے دعوٰ ی کیا ہے کہ سابق ترجمان پنجاب حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء زعیم قادری کی پارٹی قیادت سے بغاوت کی وجہ پارٹی کی جانب سے ان کے من پسند افرادکو ٹکٹ نہ دیے جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق زعیم قادری نے پارٹی سے این اے ایک سو تینتیس اور من پسند افراد کے لیے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا مطالبہ کیا تھاجسے نہیں مانا گیا۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق زعیم قادری نے نجی محفل میں لیگی قیادت کے بارے میں سخت زبان استعمال کی تھی جس کی ویڈیو شہبازشریف کے ہاتھ لگ گئی تھی۔ ن لیگ زعیم قادری کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دینا چاہتی تھی لیکن وہ قومی اسمبلی کے لیے بضد تھے۔سابق ترجمان کی ناراضگی کی وجہ وزیرنہ بنایا جانا اور پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ سے بیدخلی بھی بنی۔