Buy website traffic cheap

زلفی بخاری

زلفی بخاری اپنے اثرورسوخ سے نام ای سی ایل سے نکلوانے میں کامیاب، عمران خان کیساتھ عمرہ کے لیے روانہ

لاہور(ویب ڈیسک): عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ ایک بجے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب جانے سے روکے جانے کے بعد زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی جس میں وہ آخر کار کامیاب ہو گئے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ میڈیار پورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد امیگریشن حکام کو احکامات جاری کیے جس کے بعد انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق نور خان ائیر بیس سے چارٹر طیارہ 4 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئے اور زلفی بخاری، عمران خان، ان کی اہلیہ اور عون چوہدری کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے ۔قبل ازیں ایف آئی اے حکام نے زلفی بخاری نو ر خان ایئربیس پر روک لیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے سے روک دیاگیا ہے۔ اور جب تک وزارت داخلہ تحریر ی اجازت نہیں دیتی ہم زلفی بخاری کوجانے نہیں دے سکتے جبکہ اگرعمران خان چاہیں تو وہ جا سکتے ہیں۔