Buy website traffic cheap

زہرہ شاہد قتل کیس

زہرہ شاہد قتل کیس: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم کے دوکارکنان کو سزائے موت کی سزاسنادی

لاہور(ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں مجرمان راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنادی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کا 27 اگست کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مجرمان راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنادی۔ مقدمے کے شریک ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت پر بری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر زہرہ شاہد کو 18 مئی 2013 کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی میں ان کے گھر کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے 25 ستمبر 2013 کو راشد کو غیرقانونی ہتھیاروں کے کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا، پراسیکیوشن نے دعویٰ کیا کہ دورانِ تفتیش راشد نے پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار کیا تھا، بعد ازاں 2 اکتوبر 2013 کو عباس زیدی کو گرفتار کیا گیا تھا۔