Buy website traffic cheap

محمد میاں سومرو

سابق صدر، نگران وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر رہنے والی معروف سیاسی شخصیت نے وزیرِ مملکت کا عہدہ لینے سے معزرت کرلی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔میاں محمد سومرو کوکل اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم کچھ مہمانوں کی عدم شرکت کی وجہ سے تقریب کو ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر کو بجھوائی گئی سمری میں محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت کا عہدہ تجویز کیا گیا تاہم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کی حیثیت سےحلف لینے سے معذرت کرلی۔ خیال رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینٹ ، قائم مقام صدر اور نگران وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔