Buy website traffic cheap

غداری کیس

سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر دھماکے دارانٹری، حیرت انگیز اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے اور جلد ہی ان کا نام پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا جائیگا۔ یادرہے کہ پشاورہائیکورٹ سابق صدر کو تاحیات نااہل قراردے چکی ہے جس کی وجہ سے وہ پارٹی کے صدرنہیں بن سکتے ۔ اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے ۔ پرویز مشرف کے مستعفیٰ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدیداران کو انٹراپارٹی انتخابات کرواکے نیا سربراہ چننے کا حکم دیا ہے۔