Buy website traffic cheap


سابق لیگی رہنماء زعیم قادری اور ان کی اہلیہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ، اعلان جلدمتوقع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماء اور سابق ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری اور ان کی اہلیہ نے اپنی آزاد حیثیت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد پریس کانفرنس میں کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ آزاد امیدوارسید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی حکمران جماعت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔