Buy website traffic cheap

سابق وزیراطلاعات

سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی کروڑوں کے مالک نکلے

سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی کروڑوں کے مالک نکلے
کراچی: سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 63 حیدرآباد کےلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔شرجیل میمن ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ روپے مالیت کے بنگلے کے مالک ہیں اور انہوں نے ڈی ایچ اے 28 اسٹریٹ پر 97 لاکھ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے۔دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن 3 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار کی 3 قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اور انہوں نے 8 کروڑ 7 لاکھ، 91 ہزار 389 کے نقدی اور پرائز بانڈ ظاہر کئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کے مالک ہیں اور دبئی میں ہی 9 کروڑ 89 لاکھ روپے کا فلیٹ ان کی اہلیہ کے نام پر بھی ہے۔دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن تھر پارکر میں ایک کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں اور انٹرنیشنل گلف گروپ میں ان کی اہلیہ 30 لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں۔

ضرور پڑھیے:

کارپٹ کی 36ویں عالمی نمائش رواں سال اکتوبر میں ہو گی

لاہور: پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 36ویں عالمی نمائش 4سے 6اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہو گی جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ،ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ اس نمائش میں وابستہ افراد کارپٹ مصنوعات کے درجنوں اسٹالز لگائیں گے ،انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک سے غیر ملکی خریداراور مندوبین بھی شرکت کریں گے جس کیلئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، ترجمان نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) کے سیکریٹری جنرل انعام اللہ خان دریجو اور دیگر افسران کی جانب سے ہمیشہ تعاون کیا گیا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ نمائش کی کامیابی کیلئے بھی بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی، انہوں نے اس سلسلے میں فنڈز میں اضافہ کر کے جلد سے جلد اجراءکو یقینی بنا نے کی اپیل کی تاکہ نمائش میں غیر ملکی خریداروں اور مندوبین کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔