Buy website traffic cheap

شاہدخاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھی نااہلی کی تلوارلٹکنے لگی، الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات میں ٹیمپرنگ کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی این اے ستاون سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل کی سماعت کے لیے ایپلٹ کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نے قومی خزانے سے اپنے بیٹے کو ایک بلین روپے جاری کرکے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ اپنے دورِ اقتدارمیں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیااور بطوروزیراعظم کے نوازشریف کے متنازعہ بیان کی حمایت بھی کی اس لیے ان کے کاغذنامزدگی کی منظوری کالعدم قراردی جائے۔