Buy website traffic cheap

بیگم کلثوم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی نمازِ جنازہ کونسی ممتازدینی شخصیت پڑھائیں گی، اہم اعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل جاتی امراءمیں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراءمیں شریف میڈیکل سٹی میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی جبکہ قل خوانی اتوار کے روز عصر سے مغرب تک جاتی امراءمیں ہو گی ۔دوسری جانب ن لیگ کے رہنما مرزا جاوید کا کہنا تھاکہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔