Buy website traffic cheap

ہاﺅسنگ

سابق وزیراعظم کے 273ملین ڈالر کے اثاثے تحویل میں لے لیے گئے، حراست میں لینے اور مزید تحقیقات کے مطالبے نے تھرتھلی مچادی

کوالا لمپور (ویب ڈیسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزير اعظم نجيب رزاق کے 273 ملین ڈالر کے اثاثے تحویل میں لے لیے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق تمام اثاثہ جات ان کے گھر، دفاتر اور دیگر مقامات سے تحويل ميں ليے گئے ہیں. 273ملین ڈالر کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی ظاہر کردی گئ ہیں جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نجيب رزاق پر 4 ارب ڈالر کی کرپشن کے الزامات ہیں.