Buy website traffic cheap

شہبازشریف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمقررہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) قرار دے دیا جس کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔دوسری جانب شہباز شریف کے اپوزیشن لیڈر بننے پر عوامی تحریک نے کہا ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن نامزدگی کے قابل نہیں، حمزہ شہباز اور شہباز شریف 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کی ایف آئی آر کے نامزد ملزم ہیں۔