Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

سابق وزیرداخلہ کی تو لاٹری ہی نکل آئی!

سابق وزیرداخلہ کی تو لاٹری ہی نکل آئی!…………….مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کو قومی اسمبلی کے دو ٹکٹ اور صوبائی اسمبلی کے چار ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں این اے 59، این اے 63 اور ان حلقوں میں صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اگرچہ وہ ناراض ہیں لیکن انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی اس لئے انہیں عام انتخابات کے لئے ٹکٹ دیئے جائیں گے، ان حلقوں میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ چوہدری نثار کی صوابدید پر ہوں گے۔ انہیں پارٹی ٹکٹ گھر پہنچائے جائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این اے 123 سے ملک ریاض (ن) لیگ کے امیدوارہوں گے۔ حمزہ شہباز این اے 124 جبکہ مریم نواز این اے 125 سے الیکشن لڑیں گی، این اے 126 سے میاں مرغوب، این اے 128 سے شیخ روحیل اصغر، ایازصادق این اے 129، خواجہ احمد حسان این اے 130 سے (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیئے

مسلم لیگ (ن) انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہر کوشش کی بھرپور مزاہمت کرے گی
پاکستان کے جمہوری مستقبل کو مشکوک بنانے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں،
انتخابات سے پیشتر ہی قوم نے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے؛علی اکبر گجر
کراچی… پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی طرف سے کراچی کے ضلع غربی کے صوبائی اسمبلی کے حلقےPS-116 کے متوقع امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر نو اور شہر قائد کو عالمی معیار کا شہر بنانا قائد محمد نواز شریف کی دیرینہ خواہش ہے جسے آئندہ انتخابات کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا.غربی کے عوام کو مزید ترقی اور خوشحالی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا. ضلع غربی کے عوام کو پسماندگی میں مبتلا رکھنے والوں کے احتساب کے دن قریب ہیں. مسلم لیگ (ن) انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہر کوشش کی بھرپور مزاہمت کرے گی.پاکستان کے جمہوری مستقبل کو مشکوک بنانے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں. انتخابات سے پیشتر ہی قوم نے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے. ملک اور بیرون ملک ہونے والے تمام سروے اور تجزئیے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کی نوید بن کر سامنے آ رہے ہیں. سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آنے والے انتخابات جیت چکی ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے اپنے انتخابی حلقےP-116 کے مسلم لیگ(ن) یوتھ اور خواتین ونگ کے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پ ضلع غربی کراچی جیسے بڑے شہر کا سب سے پسماندہ ضلع ہے جہاں نہ سڑکیں ہیں نہ نکاسی آب کا انتظام اور نہ ہی پینے کا پانی عام ووٹر کی دسترس میں ہے. ماضی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قومی و صوبائی امیدواروں کو کامیاب کرنے کی وجہ سے ضلع غربی کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے. کراچی کا اہم ترین صنعتی علاقہ ہونے کے باوجود اعلی معیار کاکوئی ایک سرکاری ہسپتال اس ضلع کے عوام کے لئے نہیں بنایا گیا. تعلیمی اداروں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا تاکہ میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے اعلی سرکاری ملازمتوں تک نہ پہنچ پائیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی انتخابات میں کامیابی کے بعد سب سے پہلی ترجیح ضلع غربی کے عوا کے مسائل ہونگے. ہنگامی بنیادوں پر ضلع غربی کو کراچی کی روایات کی سطح کاضلع بنا کر اس ضلع کے رہنے والوں کے مسائل کا حل دیگر تمام امور سے زیادہ اہم ہوگا. علی اکبر گجر نے کہا عوام کے ووٹ کی طاقت سے ان شا اللہ ضلع غربی کو اورنگی سے کیماڑی تک کراچی کا جدید ترین ضلع بنا کر قائد میاں محمد نواز شریف کے سامنے سرخرو ہونگے۔