Buy website traffic cheap

وزیرمملکت برائے خزانہ

سابق وفاقی وزیرمملکت برائے خزانہ بھی عوامی عدالت کا نشانہ بن گئے، عوام کا ووٹ دینے سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل جب فیصل آبادکے حلقے این ایک سو دس میں انتخابی مہم کے لیے پہنچے تو وہ بھی عوامی عدالت کے گھیرے میں آگئے۔ ووٹرزنے سوالات پوچھ پوچھ کر لیگی رہنماء کو بے حال کردیا۔ رانا افضل نے حلقے کی عوام سے سوال کیا کہ کس چیزکی کمی رہ گئی ہے تو عوام پھٹ پڑی اور کہا کہ آپ پانچ سال پہلے اس حلقے میں آئے تھے اور اب پانچ سال بعد آرہے ہیں یہی کمی رہ گئی تھی اور منہ پر ہی ووٹ دینے سے انکارکر دیا۔