Buy website traffic cheap

تبدیلی

سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلا حکم کونسا جاری کیا، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے اور آج انہوں نے پہلے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کل پاکستان بھر میں عید الضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی اور اس صورتحال کے پیش نظر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی حکام سمیت دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی ۔ عثمان بزدار نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں ، اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔