Buy website traffic cheap

سرفراز احمد

سرفراز احمد نے عید خوشیوں کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی

سرفراز احمد نے عید خوشیوں کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی
کراچی: کپتان سرفراز احمد نے کہا اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی یاد رکھیں۔یہ دن خوشیوں کا دن ہوتا ہے۔فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے سرفراز کا کہنا تھا کہ وہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کریں گے۔دبئی سے کراچی پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرز احمد نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب آگے دیکھنا ہے جب کہ قومی ٹیم ٹی 20 میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ سرفراز نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیشہ یادگار رہا ہے اور عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، عید کا دن خوشیوں کا دن ہوتا ہے لہذا اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی یاد رکھیں۔

ضرور پڑھیے:

عام انتخابا ت میں نواز شریف ،شہبازشریف اور مریم نواز کی ساری تقریر یں بے اثر ہو جا ئیں گی ،اشرف بھٹی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابا ت میں نواز شریف شہبازشریف اور مریم نواز شریف کی ساری تقریر یں بے اثر ہو جا ئیں گی قوم ان کی دوغلی پالیسی سے واقف ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کی مقبو لیت نے( ن) لیگ کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں نوازشریف اور شہباز شریف ملک میں افراتفری کی سیا ست کررہے ہیں شریف فیملی عدالتو ں میں اپنی اصل جا ئیدارو ں بارے معلوما ت نہیں دے رہی ملک سے لو ٹی دو لت کو چھپانے کا شریف فیملی ہر حر بہ استعمال کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی کی سیا ست کا سور ج غرو ب ہو چکا ہے پاکستا ن کا مستقبل رو شن ہے عنقر یب پاکستان سے کر پشن کے باد ل جھٹ جا ئیں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔