Buy website traffic cheap

سعودی عرب

سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کرنے والے ناکام

سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کرنے والے ناکام…..سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پبلک پراسیکیوٹر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف سازش اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے 5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک چھوڑ دیا گیا جب کہ دیگر 5 مرد اور 4 خواتین نے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں اور ان کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان پر خفیہ معلومات کے حصول کے لیے حساس اداروں میں لوگوں کی بھرتیاں کرانے اور بیرون ملک موجود ملک دشمن تنظیموں کی اخلاقی حمایت کرنے کا الزام ہے۔

——————
یہ خبر بھی پڑھیئے

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی غریب دشمن جماعتیں ہیں ؛اعجازاحمد چوہدری
حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا عوام سحری و افطار اندھیرے میں کرنے پر مجبورہیں
25جولائی کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قوم کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اُٹھ کھڑے ہو نا ہو گا
لاہور ÷÷÷÷ تحریک انصا ف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی غریب دشمن جماعتیں ہیں جوکہ اپنے اپنے دور حکومت میں غریب اور عام آدمی کے لیے کچھ نہیں کر سکی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ،25جولائی کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قوم کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اُٹھ کھڑے ہو نا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان اپنے ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالا تر ہو کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر نئے پاکستان کی بنیاد میں اپنا کردار اداکریں،ن لیگ کا سیاہ دور اقتدار ختم ہوگیا ہے اور اب روشن امکان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور آپ کی جستجو سے تحریک انصاف کی کامیابی ممکن دکھائی دے رہی ہے، اب یہ ہر ووٹرز‘ سپوٹرز اور کارکن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھا کر نئے پاکستان کی بنیاد میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے جس سے نہ صرف ملک کی تقدیر بدل سکتی بلکہ کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ایک اچھی اور باکردار قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جائے ،تحریک انصاف وفاقی سوچ رکھنے والی جماعت ہے جو مضبوط فیڈریشن کی حامی ہے۔وہ گزشتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی 166سے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر سیال کی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا عوام سحری و افطار اندھیرے میں کرنے پر مجبورہیں شریف خاندان الیکشن میں عوام کے پاس جانے سے قبل صاف پانی سمیت 56کمپنیوں میں کرپشن کا حسب دے نامکمل منصوبوں کے افتتاح، جعلی سکیموں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوام کے مجرم ہیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، شہبازشریف نے جنگلہ بس اور اورنج ٹرین میں پنجاب کا اربوں روپیہ لگا دیا، غریب عوام آج بھی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، بے روزگاری اور لاقانونیت شہبازشریف کے وہ تحفے ہیں جو انہوں نے عوام کو دئیے، پنجاب حکومت ختم ہو گئی مگر شہبازشریف نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے۔افطار ڈنر میں ثوبیہ کمال خان۔ فیاض بھٹی۔عبدالکریم کلواڑ۔ امجد خان۔عاطف میو۔ملک فقیر۔ چوہددی ساجد۔ میا ں اخترحسین۔چوہدری ریاض۔ملک امین۔عرفان عباسی۔مہر نعیم اللہ تاج۔ عرفان حسن۔ جاوید بھٹی۔ عاطف الدین۔عرفان گجر۔ ایوب میو۔ فہیم لودھی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔